MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کوئٹہ، معروف ڈاکٹر کے 3 بیٹوں کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا

0 652

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز) کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے معروف ڈاکٹر کے تین بیٹے جاں بحق ہوگئے تھے۔پولیس نے ڈاکٹر ناصر اچکزئی کے تین بیٹوں کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے تین بھائیوں کے قتل کو گرفتار کرکے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے،ملزم سے مزید مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں معروف ڈاکٹر کے تین بیٹوں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔یہ افسوسناک واقعہ کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے تینوں بھائیوں کو بے دردی سے قتل کر دیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ چمن سے تعلق رکھنے والے آرتھو پیڈک ڈاکٹر ناصر اچکزئی کی فیملی شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد جوائنٹ روڈ پر واقع ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی واپس آ رہی تھی کہ گھات لگائے حملہ آوروں نے گھر کے قریب ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں ڈاکٹر ناصر اچکزئی کا 20 سالہ زریان، 18 سالہ صدران اور 8 سالہ بیٹا شامل ہے۔پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔تینوں میتوں کو سول اسپتال پہنچا دیا گیا۔آئی جی بلوچستان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی کوئٹہ سے رپورٹ طلب کر لی۔مختلف پہلوؤں سے واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی۔ آئی جی بلوچستان عبدالخالق شیخ نے کہا کہ واقعہ میں ملوث افراد کسی رحم کے مستحق نہیں، وہ قانون کی گرفت سے قطعی آزاد نہیں۔
ایس ایس پی آپریشن عبدالحق عمرانی کے مطابق پولیس نے تین بھائیوں کے قتل کو گرفتار کرکے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔تاحال وجہ سامنے نہیں آ سکی کہ ملزم تین بھائیوں کو بےدردی سے کیوں قتل کیا۔تاہم پولیس نے مختلف پہلوؤں سے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.