MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستانی روپیہ مزید کمزور ہوتا جا رہا ہے؟ جانیں غیر ملکی کرنسی کے تازہ ترین ریٹس

0 61

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)پاکستان کی اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں غیر ملکی کرنسیوں کے تازہ ترین نرخ جاری کر دیے گئے ہیں۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 281 روپے 05 پیسے میں خریدا جبکہ 282 روپے 80 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 376 روپے 75 پیسے میں خریدا اور 380 روپے 55 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ یورو کی خریداری 328 روپے 05 پیسے اور فروخت 331 روپے 55 پیسے پر برقرار ہے۔

کینیڈین ڈالر 202 روپے 60 پیسے میں خریدا اور 206 روپے 60 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ آسٹریلوی ڈالر کی خرید 186 اور فروخت 190 روپے ہے۔

چینی یوآن کی اوپن مارکیٹ میں خریداری 39 روپے 58 پیسے اور فروخت 39 روپے 98 پیسے رہی۔ جاپانی ین 1 روپے 77 پیسے میں خریدا اور 1 روپے 87 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

سعودی ریال 74 روپے 90 پیسے میں خریدا جبکہ 75 روپے 55 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ یو اے ای درہم کی خرید 76 روپے 55 پیسے اور فروخت 77 روپے 55 پیسے ہے۔

دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر 280 روپے میں خریدا جبکہ 280 روپے 50 پیسے میں فروخت ہوا۔ برطانوی پاؤنڈ کی بینک خرید 379 روپے 65 پیسے اور فروخت 380 روپے 33 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

یورو انٹر بینک میں 328 روپے 55 پیسے میں خریدا اور 329 روپے 14 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔انٹر بینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی خرید 74 روپے 68 پیسے اور فروخت 74 روپے 81 پیسے رہی جبکہ جاپانی ین 1 روپے 79 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔

سوئس فرانک 352 روپے 24 پیسے میں خریدا اور 352 روپے 87 پیسے میں فروخت ہوا جبکہ سنگاپور ڈالر کی خرید 218 روپے 73 پیسے اور فروخت 219 روپے 12 پیسے رہی۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق کرنسی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا انحصار عالمی مالیاتی صورتحال، درآمدات، ترسیلات زر اور ڈالر کی طلب و رسد پر ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.