رشوت نہیں دینی پڑتی، پاکستان کی معیشت مستحکم ہے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ
اسلام آباد(مسائل نیوز)ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ 66فیصد پاکستانیوں کی رائے میں پاکستان میں رشوت نہیں دینی پڑتی اور ملک کی معیشت مستحکم ہورہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق
- Advertisement -
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے 4000 پاکستانیوں سے ملک میں رشوت اور معاشی استحکام سے متعلق سوالات پر سروے کیا۔ اس دوران 66% پاکستانیوں نے بتایا کہ انہیں گزشتہ 12 ماہ میں کسی سرکاری کام کے لیے رشوت نہیں دینی پڑی۔ یہ اعداد و شمار عام شہریوں کی سطح پر رشوت کی شرح میں کمی کی نشاندہی کرتے ہیں، جو مثبت ہے۔حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے معیشت کو استحکام دیا۔
اپنی رائے میں پاکستانی عوام نے قرار دیا کہ فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے نکلنا بھی معاشی استحکام کا سبب بنا ہے جبکہ ملکی معشیت پسماندگی سے استحکام اور استحکام سے ترقی کی جانب جاتی دکھائی دے رہی ہے۔
ملک کے 43فیصد شہریوں کا ماننا ہے کہ ان کی قوتِ خرید پہلے سے بہتر ہوگئی ہے جبکہ 57فیصد نے قوتِ خرید کم ہونے کی شکایت کی۔ بدعنوانی کے تأثر میں پولیس کا محکمہ سرِ فہرست رہا جبکہ یہ سروے کم و بیش 2 ماہ قبل یعنی 22 سے 29ستمبر 2025 کے دوران کیا گیا۔