ڈالر ک وار! اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی پھر بے قابو؟
کراچی (مسائل نیوز ) امریکی ڈالر نے آج کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی پاکستانی روپے کے مقابلے میں اپنے تیور دکھانا شروع کر دیے ہیں، جس سے مارکیٹ میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ یکم دسمبر کو انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، جہاں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 282.07 روپے کی بلند سطح کو چھو رہا ہے جبکہ انٹر بینک میں یہ تقریباً 281.55 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بلوں کی ادائیگی اور بین الاقوامی دباؤ کے باعث ڈالر کی قدر میں یہ استحکام یا معمولی اضافہ مہنگائی کی نئی لہر کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔