بھارت میں چینی کمپنی کے بینک اکاؤنٹس سے ساڑھے 72 کروڑ ڈالرز ضبط کرلیے گئے
نئی دہلی (مسائل نیوز)بھارت میں چینی کمپنی کے بینک اکاؤنٹس سے ساڑھے 72 کروڑ ڈالرز ضبط کر لیے گئے۔چینی کمپنی کے اکاؤنٹس سے کروڑوں ڈالرز ضبط کیے جانے سے متعلق بھارتی حکام کے مطابق رائلٹی ادائیگی کی آڑ میں پیسے کی غیر قانونی بیرون ملک منتقلی پر یہ اقدام کیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں فروری میں چینی کمپنی کے خلاف تحقیقات شروع کی گئی تھیں۔دوسری جانب چینی کمپنی نے بھارت میں کمپنی پر عائد الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں کمپنی کے آپریشنز مقامی قوانین اور ضوابط کی تعمیل کر رہے ہیں۔چینی حکام کے
- Advertisement -
مطابق غلط فہمی دورکرنے کے لیے بھارتی حکام کے ساتھ مل کرکام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
[…] آباد(مسائل نیوز)انٹر بینک مارکیٹ کو کروڑوں ڈالرز کے کرنسی بحران کا سامنا ،مئی اور جون میں 6.2 ارب ڈالرز کی […]