MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پرویزالٰہی کی بحالی کیخلاف ن لیگ نے درخواست تیار کرلی

1 206

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) چوہدری پرویزالٰہی کی بطور وزیراعلیٰ پنجاب بحالی کے خلاف مسلم لیگ ن نے درخواست تیار کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے وکلاء نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر کرنے کیلئے درخواست تیار کر لی ہے، اس ضمن میں وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزراء اور ممبران اسمبلی نے شرکت کی، اس موقع پنجاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، پارٹی اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے حوالے سے ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے پر غور کیا گیا۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ ن کے اجلاس میں شرکاء نے موقف اپنایا کہ چوہدری پرویز الہٰی کو اگر اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے مکمل اختیارات دیے گئے تو وہ الیکشن پر اثر انداز ہو سکتے ہیں، پرویز الہیٰ معاملے پر جتنی تاخیر کر لیں انہیں اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب کے پاس اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے نمبرز پورے نہیں اور اعتماد کا ووٹ نہ لے پانے سے پنجاب سے پی ٹی آئی حکومت ختم ہو جائے گی۔
ادھر پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء چوہدری مونس الٰہی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ارکان کی تعداد پوری ہے اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے تیار ہیں، ہوسکتا ہے 11جنوری سے پہلے ہی اعتما د کا ووٹ لے لیں، اعتماد کا ووٹ کب لیں گے اس کا فیصلہ عمران خان کریں گے، ہم نے اپنی رائے دی عمران خان کا اپنا فیصلہ تھا، سیاسی سیٹلمنٹ اسٹیبلشمنٹ کرا سکتی ہے۔ انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی پاگل ایم پی اے ہی ہوگا جو اس صورتحال مہں غائب ہوجائے گا، سندھ ہاؤس اور اسلام آباد میں جو منڈی لگی وہ سب کو پتا ہے، ہمارے بندے توڑنے کیلئے منڈی تو ن لیگ نے لگانی ہے، ن لیگ نے جو فیصلہ کیا وہ ان کو الٹا پڑا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے مشاورت کے ساتھ آگے بڑھ رہے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.