MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جامعہ بلوچستان فائن آرٹس جے بی کیمپس میں فائنل ایئر طلبہ کا تھیسس شو 2025 شروع ہوگیا۔

0 45

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز)جامعہ بلوچستان کے فائن آرٹس ڈیپارٹمنٹ، جے بی کیمپس میں سیشن 2021 تا 2025 کے فائنل ایئر

طلبہ کا تھیسس شو 2025 شروع ہوگیا۔ یہ نمائش 25 نومبر سے جمعہ 28 نومبر تک جاری رہے گی۔

تھیسس شو کا افتتاح پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر غلام رزاق شاہوانی نے کیا۔ انہوں نے طلبہ کے تخلیقی کام اور فنّی

اظہار کی تعریف کرتے ہوئے کہا

کہ اس نوعیت کی نمائشیں طلبہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور خود اعتمادی میں اضافہ

کرتی ہیں اور تعلیمی سرگرمیوں کو عملی میدان سے جوڑتی ہیں۔

افتتاحی تقریب میں چیئرمین شعبہ فائن آرٹس ڈاکٹر محمد ایوب، فیکلٹی ممبران، ڈینز اور بڑی تعداد میں طلبہ نے شرکت کی۔

- Advertisement -

اس موقع پر کوئٹہ کی مختلف جامعات اور کالجز کے طلبہ نے بھی نمائش کا دورہ کیا اور طلبہ کے کام کو سراہا۔

پرو وائس چانسلر نے اپنے خطاب میں طلبہ کے اعلیٰ معیار کے فن پاروں کی تعریف کی اور کہا کہ

فائن آرٹس کے شعبے میں نیا پن، جدت اور تحقیق کامیابی کی بنیاد ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ بلوچستان نوجوانوں میں تخلیقی اور

ثقافتی شعور کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے۔

فائنل ایئر طلبہ نے اپنے تھیسس آرٹ ورک پیش کیے جن میں پینٹنگ، اسکلپچر، منی ایچر آرٹ، ڈیجیٹل ڈیزائن اور مختلف تصوراتی فن پارے شامل تھے۔ آنے والے مہمانوں نے موضوعات کے تنوع، تکنیک میں مہارت اور ثقافتی رنگوں کی

خوبصورت جھلک کو سراہا۔

تھیسس شو 2025 عوام کے لیے 28 نومبر تک ک

ھلا رہے گا، جس سے فن کے شائقین، محققین اور طلبہ کو صوبے کے

ابھرتے ہوئے نوجوان فنکاروں کے کام سے آگاہ ہونے کا موقع ملے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.