قیام امن کےلئے سیکورٹی فورسز نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں،نور محمد دمڑ
کوئٹہ (ویب ڈیسک)سنیئرصوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑنے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت وزیر اعلی میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں عوام کی ترقی و خوشحالی کےلئے کوشاں ہے،صوبے کی ترقی و خوشحالی بیروزگارنوجوانوں کو میرٹ پر روزگار کی فراہمی وزیر اعلی بلوچستان اور صوبائی حکومت کا اولین ترجیحی ہے جس کے تحت تعلیم، صحت اور انفراسٹکچر ڈویلپمنٹ پر کام کیا جا رہا ہے
- Advertisement -
تعلیم و صحت کے فروغ سے عوام،بلخصوص نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی ہو گی اور وہ مستقبل میں ملک و قوم کی بہتر نمائندگی کر پائیں گے، سنیئرصوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑنے کہا کہ ملک میں قیام امن کےلئے سیکورٹی فورسز نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، دہشتگردی کے خاتمے کےلیے فورسز کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں،امن کی فضا قائم کئے بغیر ملک کا ترقی کی راہ پر گامزن ہونا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہوتا ہے
سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے صوبے میں دہشت گردی کی حالیہ لہر پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج کے جواناور دیگر سیکورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب ملنے سے دہشت گردوں کی کمرٹ ٹوٹ گئی ہے اور چند مھٹی بھر دہشت گرد رہ گئے جوکہ صوبے کی پرامن حالات خراب کرنے اور بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنارہے ہیں