MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

رنویر سنگھ کی لیاری میں انٹری، پاکستان مخالف فلم میں بے نظیر بھٹو کی تصاویر بھی شامل

0 111

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)بالی ووڈ کی ایک اور پاکستان مخالف پروپیگنڈا فلم ’دھرندر‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جو سوشل میڈیا پر بھارتی شائقین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بن گیا ہے۔

فلم کے ٹریلر میں پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقے لیاری کو جنگ کے میدان کے طور پر دکھایا گیا ہے جبکہ فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ کو لیاری میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ٹریلر میں رنویر سنگھ کو بھارت کی جانب سے بھیجا گیا ’را ایجنٹ‘ دکھایا گیا ہے اور ارجن رام پال پاکستانی خفیہ ادارے کے میجر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

یہی نہیں بلکہ فلم کے ٹریلر میں پی پی پی کا جلسہ اور پاکستان کی سابق پہلی خاتون وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی تصاویر اور پیپلز پارٹی کے جھنڈے بھی نظر آرہے ہیں۔

بھارت کا پاکستان مخالف جنون اس قدر بڑھ گیا ہے کہ آنے والی اس فلم میں بالی ووڈ کے سپر اسٹار سنجے دت کو شہید ایس ایس پی چوہدری اسلم اور اکشے کھنہ کو رحمٰن ڈکیت کے روپ میں دکھایا گیا ہے جس پر خود بھارتی شائقین بھی فلم میکرز پر شدید تنقید کر رہے ہیں۔

اس پروپیگنڈا فلم کو دسمبر کے آغاز میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے تاہم اس کی ریلیز سے قبل اس کا ٹریلر ہی سوشل میڈیا پر بالی ووڈ انڈسٹری کی جگ ہنسائی کی وجہ بن گیا ہے اور خود بھارتی صارفین کی جانب سے ہی اس پر تنقید کی جارہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.