MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نوازالدین صدیقی کی اہلیہ کے وکیل نے تصفیے کے معاہدے پر آمادگی کا عندیہ دے دیا

1 280

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی(مسائل نیوز)بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی کے وکیل رضوان صدیقی نے میڈیا کو تصفیے کے معاہدے پر آمادگی کا عندیہ دے دیا۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی کے وکیل رضوان صدیقی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے تصدیق کردی کہ” انہیں نواز الدین صدیقی کے وکیل کی جانب سے ان کی شرائط پر مبنی تصفیے کے معاہدے کا مسودہ 25 مارچ کو موصول ہوا تھا،یہ ایک مثبت قدم ہے کہ وہ اس معاملے کو خوش اسلوبی سے طے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں”۔

- Advertisement -

رضوان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ” ان کی موکلہ پر 100 کروڑ روپے کے ہرجانے کا دعویٰ، تصفیے کا معاہدہ بھیجنے سے پہلے کیا گیا تھا، اس طرح یہ بھی تصفیے کی شرائط کے مطابق خود بخود اس میں شامل ہوگیا ہے, اگر ان کی موکلہ تصفیے کے معاہدے پر آمادہ ہوجاتی ہیں تو ہتک عزت کیس خود بخود ختم ہو جائے گا”.

انہوں نے معاہدے کے مسودے کی شرائط کے حوالے سے مزید بتایا کہ “اس میں بچوں کی تحویل کے حوالے سے کوئی شرط نہیں رکھی گئی ہے، تاہم بچے میری موکلہ کے پاس ہی رہیں گے جیسے پیدائش سے اب تک ان کے ساتھ ہیں,اس حوالے سے کوئی نیا تنازع نہیں ہونا چاہیئے, جبکہ معاہدہ طے پاتے ہی ان کی موکلہ عالیہ صدیقی نواز الدین صدیقی سے طلاق لے لیں گی اور اپنا اصل نام، انجانا کشور پانڈے واپس اختیار کرلیں گی”۔

تاہم انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ” ان کی موکلہ عالیہ صدیقی نوازالدین صدیقی سے طلاق لینے کے بعد بچوں کی تحویل کے حوالے سے باقاعدہ کیس دائر کرتے ہوئے تمام قانونی کارروائی کو پورا کریں گی”۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی اور ان کی اہلیہ عالیہ کے درمیان قانونی جنگ جاری ہے اور […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.