MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مینارپاکستان جلسے سے قبل کریک ڈاؤن ، پی ٹی آئی رہنما سلمان احمد گرفتار

0 256

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) مینار پاکستان پر جلسے سے قبل کریک ڈاؤن کے دوران پی ٹی آئی رہنما سلمان احمد کو گرفتار کرلیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے آج لاہور میں ہونے والے جلسے سے قبل کارکنوں کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما سلمان احمد کو گرفتار کرلیا۔ راولپنڈی میں بھی ٹی آئی کارکنوں ،مرکزی رہنماوں اور عہدیداروں کے گھروں پر پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔

- Advertisement -

پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین عامر کیانی، غلام سرور خان، راجہ بشارت، سٹی صدر میاں عمران حیات، سٹی سیکرٹری اطلاعات راجہ عثمان اور دیگر کی گرفتاری کے لیے رات گے چھاپے مارے گے لیکن کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

پی ٹی آئی کے تمام قائدین گرفتاریوں سے بچنے کے لیے روپوش ہوچکے ہیں۔ ایک ہفتے سے جاری پولیس کریک ڈاون میں 33 کارکنوں کو حراست میں لیا گیا جن کو بعد میں عدالتوں سے رہائی بھی مل چکی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.