پی ٹی آئی کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت مل گئی
لاہور (مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کو 26 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت مل گئی۔گزشتہ روز پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز نے مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست جمع کرائی تھی۔تاہم اب پی ٹی آئی کو 26 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت مل گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔اجازت نامہ کے مطابق جلسہ انتظامیہ ہی اسٹیج، خواتین اور تمام انکلوژرز کی سکیورٹی کی ذمہ دار ہوگی،جلسے میں عدلیہ اور اداروں کے خلاف تقاریر کی اجازت نہیں ہوگی۔