MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اپنی طالبہ سے شرمناک خواہش کا اظہار وفاقی اردو یونیورسٹی کے پروفیسر کو مہنگا پڑگیا

0 241

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کے آرٹ پروفیسر کو طالبہ کو واٹس ایپ پر نازیبا میسج کرنے کا الزام ثابت ہونے پر نوکری سے برطرف کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ اس معاملے میں ہراسگی کمیٹی کی ڈیڑھ ماہ کی تحقیقات میں طالبہ کا الزام درست ثابت ہوا۔طالبہ نے یونیورسٹی انتظامیہ کو دی جانے والی درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ پروفیسر زائد سرفراز نے اسے نامناسب میسج کیا اور کہیں باہر ملنے کو کہا، جب اس نے یہ معاملہ تین سینئر پروفیسرز زبیر خان نیازی، ڈاکٹرعمران اشرف وغیرہ کے علم میں لایا تو انہوں نے معاملے کو ہوا دینے کی بجائے دبانے کی ہدایت کی ۔ نیوز ویب سائٹ پروپاکستانی نے کمیٹی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ پروفیسر نے طالبہ کو اکیلے ملنے کو کہا تھا۔

- Advertisement -

لڑکی کاکہناتھاکہ اسے دھمکیاں دی گئیں کہ اس کی تعلیمی معاملات متاثر ہوسکتے ہیں۔ طالبہ نے یہ بھی الزام لگایا کہ فزکس ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ نے اسے ایک نمبر سے فیل کیا، مجھے دھمکیاں دی گئیں کہ اگر میسجز ڈیلیٹ نہ کیے تو میرا سیمسٹر منسوخ اور فیملی کو بتایاجائے گاجس سے میری شہرت بھی متاثر ہوگی ۔

درخواست نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ کچھ لڑکے اس کے پیچھے لگائے گئے، وہ جہاں بھی جاتی تھی تو وہ اس پر نظر رکھتے تھے۔تحقیق کے بعد ہراسمنٹ کمیٹی نے طالبہ کو خاموش رہنے کا مشورہ دینے والے فزکس ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ کو بھی عہدے سے ہٹانے کی سفارش کری۔کمیٹی نے غیر جانبدار فورم سے طالبہ کے امتحانی نتائج کی تصدیق اور پیپر بھی چیک کروانے کا حکم دیا۔

یونیورسٹی کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ معاملہ گزشتہ سال دسمبر میں سامنے آیا تھا جس کا انتظامیہ نے نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی بنائی تھی ، ملزم کنٹریکٹ ملازم تھا جسے نوکری سے برخاست کردیا گیا، انکوائری کمیٹی نے اسے ملزم ٹھہرایا تھا ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.