شاہرگ کوئلہ کان میں پھنس کر 6 مزدورو کی شہادت پر مذمت کرتے ہیں، میر شکرخان رئیسانی
کوئٹہ(مسائل نیوز) پاکستان ملی لیبر فیڈریشن بلوچستان کے جنرل سیکریٹری میر شکرخان رئیسانی نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ روز ہرنائی شہرگ میں 6 مزدوروں کی شہادت کان مالکان اور ان کے انتظامیہ پر سوالیہ نشان ہے انھوں نے کہا کہ بلوچستان کے کانوں میں مزدوروں کی شہادت معمول بن چکا ہے مگر صوبائی حکومت اور کان مالکان کو کوئی فرق نہیں پڑتا کیوں کہ ان کو صرف اپنے سرمایہ بڑھانے کی فکر ھوتی ہیں کیونکہ غریب مزدوروں کا کوئی والی وارث نہیں ھوتا اور سرمایہ دار ان مزدوروں کو کیڑے مکوڑے سمجھتے ہیں ان کو پتہ ھوتا ہیں کہ اگر 6 مزدور شہید ھوتے ہیں تو یہ 12 مزدور بھرتی کرلتے ہیں جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں ہم حکومت وقت اور انتظامیہ مطالبہ کرتے ہیں کہ بلوچستان میں کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی زندگی کی تحفظ کو یقینی بنائے اور کانوں کے چیکنگ کا موثر انتظام کرے