MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ماورا حسین پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کی حمایت میں سامنے آگئیں

2 201

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز) پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ ماورا حسین پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کی حمایت میں میدان میں آگئیں اور میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے انہیں بابراعظم کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے اور انہیں ٹرول کرنے پر بابر کے عہدے کا احترام کرنے کی تاکید کر دی۔

- Advertisement -

ماورا نے کرکٹ پاکستان کی ایک ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’زیادہ تر میڈیا کی طرح ایک صحافی پھر سے بابراعظم کے خلاف نامناسب رویہ اختیار کر رہا ہے ٹیم کو اکیلا چھوڑ دیں وہ آپ کے خیال سے زیادہ متحد ہیں اور اس کرکٹر (بابراعظم ) کا احترام کرنا سیکھیں جس کے سامنے دنیا جھک رہی ہے! ماشاءاللہ۔‘

ماورا کا یہ تبصرے حالیہ پریس کانفرنس کے جواب میں تھا جس میں بابر اعظم کو ٹیم کے ’سابق‘ کپتان کے طور پر حوالہ دیا گیا تھا، اس حقیقت کے باوجود کہ وہ ابھی بھی ٹیم کے کپتان ہیں، لیکن افغانستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے لیے انہیں آرام دیا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو بطور کپتان بہترین کارکردگی اور نمایاں خدمات کے […]

  2. […] کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو مداحوں نے 25 فیصد ووٹ دیکر سرفہرست بنوایا۔شاہین […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.