MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

قبائلی جھگڑوں اور رنجشوں کے باعث بلوچستان کے عوام بدحال ہیں، ثنا بلوچ

0 243

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نوکنڈی(مسائل نیوز) بی این پی کے مرکزی رہنما و رکن صوبائی اسمبلی ثناءبلوچ نے گزشتہ روز محمد حسنی اور ساسولی قبائل کے درمیان دس سالہ پرانی قبائلی رنجش کے خاتمے پر قبائلی عمائدین علما اکرام ،سعادات برادری اور دیگر کی مصالحتی جرگہ میں کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ علما اکرام، سادات برادری اور قبائلی عمائدین کا تنازعات اور رنجشوں کے خاتمے میں کردار لائق تحسین ہے انہوں نے محمد حسنی اور ساسولی قبائل کے معتبرین کی مجموعی سوچ اور صلاح رحمی کے جزبوں پر انہیں مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ قبائلی تنازعات کی خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے قبائلی تنازعات کی وجہ سے آج بلوچستان میں شہروں کے بجائے قبرستان آباد ہورہے ہیں ہر دوسرا گھر آپس کی رنجش اور قبائلی تنازعات کے باعث متاثر ہے، ان تنازعات کی وجہ سے آج ہمارا معاشرہ ہر میدان میں پیچھے ہے معاشرے کی تعمیر و ترقی لوگوں کی خوشی اور خوشحالی پر منحصر ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان ایک ایسا بدقسمت سرزمین ہے جو معدنی وسائل سے مالامال ہونے کے باوجود یہاں کے لوگ خوشی اور خوشحالی کے بجائے دکھ درد آنسو ،تکالیف اور اذیت ناک زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اب قبائلی دشمنی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.