MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بحیثیت گورنر بلوچستان کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا، عبدالولی کاکڑ

1 220

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ عوام کے ساتھ برائے راست رابطے اور مذاکرات کرنے سے درپیش عوامی مسائل و مشکلات کا پائیدار حل ڈھونڈنے میں مدد ملتی ہے۔ دورافتادہ اضلاع کے باقاعدہ دوروں سے بلوچستان کے دور دراز علاقوں کے معروضی حالات اور عوام کو درپیش مشکلات سے آگاہی بھی حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے بطور گورنر بلوچستان اپنی نامزدگی کیلئے پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل سمیت تمام قائدین اور کارکنوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ اتوار کے روز خضدار کی تحصیل وڈھ کے دورے کے موقع پر کیا۔ تحصیل وڈھ پہنچتے ہی گورنر بلوچستان نے بلوچستان نیشنل پارٹی بی این پی کے بانی رہنما سردار عطا اللہ خان مینگل کی قبر پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔اس موقع پر اراکین صوبائی اسمبلی میر یونس عزیز زہری، میر احمد نواز بلوچ، بی این پی پارٹی کی سینئر قیادت اور علاقے کے معتبرین، کمشنر قلات ڈویژن، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او بھی موجود تھے۔ بعدازاں خضدار کی تحصیل وڈھ میں مقامی میر و معتبرین اور بی این پی قیادت سے باتیں کرتے ہوئے گورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ بحیثیت گورنر اپنے دوروں کا آغاز وڈھ سے کیا ہے۔ دورے کا مقصد دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں کے لوگوں کی مشکلات سے آگاہی حاصل کرنا ہے اور عوامی مسائل اور مشکلات کا پائیدار حل تلاش کرنا ہے۔ خضدار پہنچنے پر کمشنر قلات ڈویژن داود خان خلجی نے امن وامان کی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ بعدازاں مینگل ہاس گئے جہاں پارٹی کے مقامی رہنماﺅں، قبائلی عمائدین اور سیاسی کارکنوں سے ملاقات کی۔ گورنر نے دعا کی کہ صوبے کے گورنر کی حیثیت سے انہیں بڑی ذمہ داری سے نمٹنا ہے، اس ضمن میں آپ سب کے بھرپور تعاون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ پروردگار انہیں عوام کی توقعات پر پورا اترنے میں کامیاب اور سرخرو کرے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کا کوئٹہ میں جلسہ کیا گیا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے رہنما […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.