MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

انوشے اشرف کا رمضان سے قبل روح کی پاگیزگی کیلئے سوشل میڈیا سے بریک

0 234

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)پاکستانی اداکارہ و میزبان انوشے اشرف نے رمضان کے آغاز سے قبل روحانی پاکیزگی کے لیے سوشل میڈیا سے وقفہ لے لیا۔

- Advertisement -

فوٹو اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ انوشے اشرف نے پوسٹ کرتے ہوئےلکھا کہ میں رمضان کے بابرکت مہینے سے قبل میں اپنے دل و دماغ اور روح کی پاکیزگی کے لیے سوشل میڈیا سے ایک ہفتے کے لیے وقفہ لے رہی ہوں۔ میں رمضان کا آغاز کھلے دماغ سےکرنا چاہتی ہوں تاکہ اس کی برکات اور نیکیاں حاصل کرسکوں”۔انہوں نے بتایا کہ” میں اس ہفتے پہاڑوں پر جاؤں گی اور ایک روحانی تربیت کے پروگرام میں شریک ہوں گی جہاں عبادت، مطالعہ، مراقبہ اور تبادلہ خیالات کے سیشن ہوں گے”۔انوشے نے کہا کہ” وہ اس دوران اپنی سوشل میڈیا فیملی کو یاد کریں گی”۔

سوشل میڈیا صارفین سمیت اداکارہ کی پوسٹ پر ساتھی اداکارہ سیدہ طوبیٰ انور سمیت عدنان صدیقی نے ان کے اس فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے انکو سراہا ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.