MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بالی ووڈ انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی معروف بھارتی اداکار دل کا دورہ پڑنے سے انتقا ل کرگئے

1 232

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی(مسائل نیوز)لبوں پر مسکراہٹ بکھیرنے والے بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور ہدایتکار ستیش کوشک آج صبح 66 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار انوپم کھیر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ

- Advertisement -

کرتے ہوئے اپنے قریبی دوست کی موت کی خبر دی۔انہوں نے بتایا کہ ہدایتکار ستیش کوشک نئی دہلی میں ایک دوست کی رہائش گاہ پر تھے کہ انہیں دل میں تکلیف کی شکایت ہوئی جس پر انہیں اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ انہیں دل کا دورہ پڑگیا۔اس سے قبل ایک اور ٹویٹ میں، انوپم کھیر نے لکھا تھا کہ وہ ہدایتکارستیش کوشک کی اچانک موت کے بارے میں سن کر صدمے میں ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ ’میں جانتا ہوں کہ موت ایک تلخ حقیقت ہے لیکن میں نے کبھی خوابوں میں بھی نہیں سوچا تھا کہ مجھے اپنے سب سے اچھے دوست ستیش کوشک کے بارے میں یہ لکھنا پڑے گا کہ 45 سالہ دوستی کو یوں اچانک ’فل اسٹاپ’ لگ جائے گا۔ تمہارے بغیر زندگی کبھی پہلے جیسی نہیں ہوگی ستیش‘۔اداکار کی اچانک موت کی خبر سن کر بالی ووڈ انڈسٹری کے کئی فنکار رنج و غم میں مبتلا ہوگئے اور ستیش کوشک کی وفات پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز)بالی وڈ کے سینئر اداکار اور ہدایتکار ستیش کوشک گزشتہ دنوں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے جن کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.