وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، انتخابات کی تاریخ دینے پر صدر کو خط لکھنے پر مشاورت
اسلام آباد(مسائل نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس کے دوران انتخابات کی تاریخ دینے پر صدر کو خط لکھنے سمیت معاملات پر مشاورت کی گئی۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم نے پارٹی رہنماوں کےمشاورتی اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں سیاسی قائدین کے علاوہ قانونی ماہرین نے بھی شرکت کی جس کے دوران مجموعی ملکی سیاسی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
- Advertisement -
اس موقع پر پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات کی تاریخ دینے پر صدر کو خط لکھنے پر بھی مشاورت کی گئی، گذشتہ روز کابینہ کی جانب سے وزیراعظم کو صدر مملکت کو خط لکھنے سے متعلق کہا گیا تھا۔
اجلاس میں سپریم کورٹ کی جانب سے دونوں صوبوں میں انتخابات کی تاخیر پر لیے جانے والے ازخود نوٹس پر بھی غور کیا گیا۔