MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان نے اپنے عمرے کو خاص قرار دے دیا

0 283

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی(مسائل نیوز) اسلام کی خاطر بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان کو اپنے شوہر مفتی انس کے ہمراہ ایک بار پھر عمرے کی سعادت نصیب ہوئی، اداکارہ نے اس عمرے کو خاص قرار دے دیا۔انسٹاگرام پر اداکارہ ثنا خان نے احرام میں تصویر شیئر کرتے ہوئے عمرہ ادا کرنے کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔انہوں نے اس تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ الحمد اللہ بہت خوش ہوں، یہ عمرہ کچھ وجوہات کے باعث بہت بہت خاص ہے، جو بہت جلد سب کے ساتھ شیئر کروں گی۔انہوں نے دعائوں کی التجا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ اللہ ہم سب کے لئے آسانیاں پیدا کرئے، اس کے ساتھ انہوں نے ہاتھوں والے ایموجی بنائے۔دوسری جانب صارفین کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے اداکارہ کی امید سے ہونے کی قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.