MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سابق وزیراعلیٰ پنجاب، وزراء سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کی ہدایات جاری

0 238

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور سابق وزراء سے پروٹوکول و سرکاری گاڑیاں واپس لینے کی ہدایت کردی۔الیکشن کمشنر پنجاب نے چیف سیکریٹری، آئی جی و دیگر حکام کو مراسلہ بھیج دیا۔ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ مراسلے میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور سابق وزراء سے سرکاری رہائش گاہ، سرکاری ہاسٹلز و گیسٹ ہاؤسز کو بھی خالی کروانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبے بھر میں ٹرانسفر پوسٹنگ پر پابندی عائد کردی گئی۔مراسلے کے مطابق نئے ترقیاتی منصوبوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن پنجاب نے کہاکہ نگراں سیٹ اپ روٹین کا کام جاری رکھے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.