MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

طالبہ پر تشدد کا واقعہ، اسکول انتظامیہ نے پانچوں طالبات کو معطل کردیا

1 215

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) ڈیفنس کے نجی اسکول میں طالبہ پر تشدد کامعاملہ،اسکول انتظامیہ نے واقعہ میں ملوث 4 طالبات اور تشدد کی شکار طالبہ کو معطل کر دیا۔ جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈیفنس کے نجی اسکول میں تشدد کے واقعہ میں ملوث 4 طالبات سمیت تشدد کی شکار طالبہ کو بھی معطل کر دیا ہے،اسکول انتظامیہ کے مطابق طالبات کو واقعہ کی انکوائری مکمل ہونے پر معطل کیا گیا ہے۔
نجی اسکول کی انتظامیہ نے معاملے کی تحقیقات کیلئے 3 رکنی انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے،انتظامیہ نے تحقیقاتی کمیٹی کو 10 روز میں انکوائری مکمل کرکے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کمیٹی کی تحقیقات کی روشنی میں ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔
یاد رہے کہ ڈیفنس کے نجی اسکول میں طالبات نے ساتھی طالبہ کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

- Advertisement -

جبکہ عدالت نے تشدد کرنے کے مقدمے میں ملوث تین طالبات کی عبوری درخواست ضمانت منظور کر رکھی ہے،طالبات نے پولیس گرفتاری کے خوف سے عبوری ضمانت دائر کی۔تین طالبات اپنے وکلاء کے ہمراہ سیشن کورٹ میں پیش ہوئیں۔عدالت نے مقدمے میں ملوث 3 طالبات کی عبوری ضمانت منظور کی۔عدالت نے پولیس کو 30 جنوری تک طالبات کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس نے رپورٹ بھی طلب کر لیا۔
یہاں یہ بی واضح رہے کہ طالبہ پر تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی۔واقعہ سے متعلق بتایا گیا کہ ڈیفنس فیز 4 کے نجی اسکول میں نشے سے منع کرنے پر طالبہ کو ساتھی طالبات نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آئی،مقدمہ طالبہ کے والد عمران کی مدعیت میں 19 جنوری کو درج کیا گیا۔والد کے مطابق میری بیٹی کی کلاس فیلو جنت ملک نشے کا شوق رکھتی ہے اور میری بیٹی نے جنت کی نشہ کرنے کے دوران ویڈیو بنا کر اس کے والد کو بجھوا دی،ویڈیو بھیجنے کی پاداش میں جنت نے بہن اور ساتھیوں کے ساتھ ملکر میری بیٹی پر تشدد کیا اور ویڈیو بناتی رہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] کے پوش علاقے میں واقع نجی سکول میں 4 طالبات کا ساتھی طالبہ پر تشدد کے معاملے میں ڈپٹی کمشنر ڈی لاہور انکوائری رپورٹ کی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.