MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور اور عمر ایوب اشتہاری قرار

0 9

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد مسائل نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے احتجاج سے متعلق 2 کیسز پی ٹی آئی کے رہنما علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب کو اشتہاری قرار دے دیا۔

علی امین گنڈاپور اوردیگر کے خلاف مارچ میں احتجاج سے متعلق 2 کیسز کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کی، دوران سماعت عدالت نے ملزمان کے دائمی وارنٹ جاری کر دیے۔

- Advertisement -

عدالت کے جانب سے متعدد بار طلب کرنے کے باوجود علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب پیش نہیں ہو رہے تھے۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور اور دیگر کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں 2 مقدمات درج ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.