توشہ خانہ کیس، وفاقی حکومت کو بیان حلفی جمع کرانے کا حکم
لاہور (مسائل نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو 7 فروری کو توشہ خانہ ریکارڈ کے ساتھ بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنیوالی شخصیات کی تفصیلات فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس عاصم حفیظ نے درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے قرار دیا کہ توشہ خانہ کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کا بیان حلفی دیں کیسے یہ تحائف خفیہ ہیں؟ جسٹس عاصم حفیظ نے ریمارکس دئیے عدالت مطمئن ہوئی کہ تحائف خفیہ ہونے چاہییں تو پبلک کرنے کا حکم نہیں دے گی،عدالت نے وکیل سے مکالمہ کیا کہ جواب میں لکھا گیا توشہ خانہ تحائف منظر عام پر آنے سے میڈیا ہائپ بن جاتی ہے۔
جسٹس عاصم حفیظ نے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا میڈیا ہائپ ہی کی وجہ سے توشہ خانہ کے تحائف خفیہ رکھا جاتے ہیں؟اگر بی ایم ڈبلیو گاڑی کا تحفہ آتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ اس کے بدلے ایل این جی کا ٹھیکہ دیں تو کیا ہو گا؟ لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کے وکیل کو توشہ خانہ کے ریکارڈ کے ساتھ بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 7 فروری تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ تحائف کی تفصیلات کی فراہمی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کے دوران قرار دیا کہ آئین میں بنیادی حقوق سے متعلق شق انیس کی رو سے توشہ خانہ کی تفصیلات بارے آگاہی کے عوام کا حق ہے اور شفافیت کا تقاضا بھی یہی ہے ۔جب ایف بی آر کے افسر نے توشہ خانہ کی چیزوں کی قیمت و فروخت بارے طے کرنا ہے تو اسے سامنے لانے میں کیا حرج ہے۔ عدالت نے فریقین کو 19 جنوری کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے تفصیلی جواب طلب کیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے توشہ خانہ تحائف کی تفصیلات کی فراہمی کے لیے شہری منیر احمد کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔
[…] آباد (مسائل نیوز)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ […]
[…] آباد (مسائل نیوز) توشہ خانہ کیس میں عمران خان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی،سیشن عدالت نے […]
[…] آباد(مسائل نیوز) وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا 2002ء سے 2023ء تک کا 466 صفحات پر مشتمل ریکارڈ سرکاری ویب […]