MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان میں سردی کی شدت برقرار، کوئٹہ میں پانی کے نل جم گئے، گیس اور بجلی غائب

0 799

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں سردی کی شدت برقرار، گیس، بجلی غائب، پانی کے نل جم جانے سے عوام کو مشکلات کا سامنا ،کوئٹہ میں گیس پریشر میں کمی کیخلاف سوموار کو سوئی سدرن گیس آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوگا، شدید سردی کے سبب سوختی لکڑی کے قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ،مٹی کے تیل اور ایل پی جی کے قیمتیں بھی آسمان چھونے لگیں، محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں منفی 9ڈگری سینٹی گریڈ، زیارت میں منفی12، قلات میں منفی11ریکارڈ کیا گیا، محکمہ پی ڈی ایم اے کے مطابق برفباری کے علاقوں میں راستوں کو کھول دیا گیا ہے، عوام غیرضروری سفر سے گریز کریں،مختلف شاہراہوں پر پھسلن کی وجہ سے حادثات کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، سردی میں جمے ہوئے پانی کے پائپ پھٹ جانے سے گلی محلوں میں پانی کی قلت پیدا ہو گئی ، ملک بھر سے آئے ہوئے سیاح اتوار کو بھی برفباری سے لطف اندوز ہوتے رہے ، خشک میوہ جات ، سبز چائے، یخنی کے ٹھیلوں اور سوپ کی دکانوں پر رش دیکھنے میں آیا ہے،سر شام بازار بندہو جاتے ہیں، گرم ملبوسات کی خرید و فروخت میں اضافہ ہوا ہے، کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر علاقوں کے لوگوں نے چھٹیاں گزارنے کیلئے کراچی سمیت دیگر گرم علاقوں کا رخ کر لیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.