MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیراعلی پنجاب نے سپریم کورٹ بار کے لئے 10کروڑ روپے کی گرانٹ کا چیک دیدیا

1 207

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ وکلاء برادری کی فلاح وبہبود کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے، عام آدمی کو انصاف کی فراہمی کے لئے وکلاء برادری کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، حکومت وکلاء برادری کو دست و بازو سمجھتی ہے۔

- Advertisement -

وزیر اعلی پنجاب سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عابد زبیری کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی، چودھری پرویزالٰہی نے عابد زبیری کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے لئے 10 کروڑ روپے کی گرانٹ کا چیک دیا۔وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے کہا کہ وکلاء برادری کی فلاح وبہبود کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے، عام آدمی کو انصاف کی فراہمی کیلئے وکلا برادری کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، وکلا برادری کی فلاح وبہبود کیلئے مزید اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں، میرے دروازے آپ کے لئے ہمہ وقت کھلے ہیں۔سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے وفد نے گرانٹ چیک دینے وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی سے تشکر کا اظہار کیا، صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری نے کہا کہ وکلاء برادری کو جتنی عزت اور احترام آپ نے دیا ہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی، آپ کے دور میں وکلا برادری کی فلاح و بہبود کے لئے حقیقی معنوں میں کام ہو رہا ہے۔صوبائی وزیر قانون خرم شہزاد ورک، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس، صوبائی مشیر عامر سعید راں، سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے سیکرٹری مقتدرشبیر، ممبر محسن بیگ، صائم چودھری،،عمران خان کے بھانجے ایڈووکیٹ حسان نیازی، صوبائی سیکرٹری قانون اوردیگر وکلا بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بھانجے اور پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی کو گرفتار کر لیا گیاہے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.