وزیراعظم اور نواز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
لاہور(مسائل نیوز) موجودہ سیاسی صورتحال،نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا،دونوں رہنماوں میں پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے پر ممکنہ پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا،مارچ یا اپریل میں ممکنہ انتخابات پر ن لیگ کی حکمت عملی کا بھی جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف گورنر بلیغ الرحمان کو کچھ اہم ہدایات دیں گے۔ جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے آصف زرداری سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے پنجاب اسمبلی تحلیل کر دی ہے،ورنر ہاوس کو پنجاب اسمبلی کی تحلیل کی سمری موصول ہو گئی،مونس الہٰی نے وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی جانب سے بھیجی گئی سمری گورنر ہاوس میں موصول ہونے کی تصدیق کی۔
انہوں نے ٹوئٹر پر جاری تصویر کیساتھ لکھا کہ اب انتخابات کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں جبکہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی جانب سے بھی پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی بھیجی گئی سمری موصول ہونے کی تصدیق کی۔ قبل ازیں فواد چوہدری نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی ملاقات کے بعد زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ نے اسمبلی توڑنے کی سمری پر دستخط کردیے،گورنر نے دو دنوں میں سمری منظور نہ کی تو اسمبلی 48 گھنٹوں میں خود بخود ٹوٹ جائے گی۔
وزیراعلیٰ کی اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس گورنر پنجاب کو بھجوا دی گئی، گورنر نے دو دنوں میں اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری منظور نہ کی تو اسمبلی 48 گھنٹوں میں خود بخود ٹوٹ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے کیا وعدہ پورا کردیا۔ اسی طرح پنجاب اسمبلی کے ساتھ خیبرپختونخوا کی اسمبلی کو بھی تحلیل کردیا جائے گا،ہمارا پاکستان کے عوام سے وعدہ تھا کہ ہم عوام میں واپس جائیں گے۔
[…] میں اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف نے (ن)لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنا ء اللہ کو اس معاملے پر […]