MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مہنگائی نیچے نہیں آئے گی حکومت نے ہاتھ کھڑے کر دیے

0 255

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

واشنگٹن (مسائل نیوز)وزیر خزانہ شوکت ترین نے مہنگائی میں کمی نہ ہونے سے خبر دار کردیا۔واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ تیل سمیت دیگر اشیا دنیا بھر میں مہنگی ہو رہی ہیں اور کیوں ہورہی ہیں اس کی وجہ معلو م نہیں۔وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے اثرات کم ہوں گے تو مہنگائی نیچے آئےگی ، ملک کی 40 فیصد آبادی کو ٹارگٹڈ سبسڈی دیں گے۔شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ڈیٹا بیس آگیا ہے جس سے پتا لگایا جاسکتا ہے کہ ہرگھرمیں آمدن کتنی ہے، اگلے 4 سے 5 سال

- Advertisement -

میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 20 فیصد تک لے کر جائیں گئے، توانائی سیکٹر کے لیے معاہدے ہو چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے ایک ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے،آئی ایم ایف کو اعدادوشمار دے دیے ہیں وہ آئندہ دو چار روز میں توثیق کریں گے۔شوکت ترین کا کہنا تھا کہ امریکی نائب معاون وزیرخارجہ سے ملاقات میں کہا ہے کہ غلطیاں دونوں اطراف سے ہوئیں، اب آگے بڑھنا چاہیے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.