دنیا کی مہنگی ترین کرنسی سستی ہوگئی! جانیں 31 دسمبر کو ایک کویتی دینار کتنے میں فروخت ہو رہا ہے
کراچی (مسائل نیوز)آج بروز بدھ 31 دسمبر 2025 کو اوپن مارکیٹ میں غیر ملکی کرنسیوں کے تازہ نرخ جاری کر دیے گئے ہیں۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق کویتی دینار کی قدر میں معمولی کمی جبکہ سعودی ریال کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ایک کویتی دینار 911 روپے 95 پیسے میں خریدا اور 921 روپے 95 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق کویتی دینار کی قدر میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں 6 پیسے کی کمی دیکھی گئی ہے۔
- Advertisement -
دوسری جانب سعودی ریال 74 روپے 85 پیسے میں خریدا جبکہ 75 روپے 50 پیسے میں فروخت ہوا۔ سعودی ریال کی قیمت میں 50 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
فاریکس مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فارن ایکسچینج مارکیٹیں صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک فعال رہتی ہیں اس دوران طلب اور رسد کے مطابق کرنسی ریٹس میں تبدیلی ہوتی رہتی ہے۔ دن کے اختتام پر شام 5 بجے جو ریٹس طے پاتے ہیں وہی اگلے کاروباری دن کے ابتدائی نرخ سمجھے جاتے ہیں۔