MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مچھ سے ملک کے دیگر حصوں کیلئے ٹرین سروس بحال کرینگے ، بولان میں پلوں کی مرمت میں 3ماہ لگیں گے،سی ای او پاکستان ریلوے

1 355

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) سی ای او پاکستان ریلوے فرحت غلزئی نے کہا کہ مچھ سے ملک کے دیگر حصوں کے لئے ٹرین سروس بحال کریں گے جبکہ بولان میں پلوں کی مرمت میں تین ماہ لگیں گے ۔

- Advertisement -

نجی ٹی وی “ہم نیوز” کے مطابق سی ای او ریلوے نے کہا کہ بولان میں ایرک کے مقام پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار تاریخی پل کی تعمیر کا کام جاری ہے ، کوئٹہ سے مسافروں کو مچھ پہنچانے کے لیے پرائیویٹ ٹرانسپورٹ فرا ہم کریں گے۔

خیال رہے کہ بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں سیلاب کے باعث ریلوے کے پل متاثر ہوئے ہیں جبکہ متعدد مقامات پر پٹری کی حالت بھی نازک ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز)پاکستان ریلوے نے سیلاب سے تباہ انفراسٹرکچر کیلئے وفاق سے 528 ارب روپے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.