MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نیو کلیئر پاور کے پاس پورٹ سے پیاز چھڑانے کے پیسے نہیں، جلد سنیں گے تنخواہ اور پنشن کے بھی پیسے نہیں ہیں’شیخ رشید

3 205

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار نے معیشت کا جنازہ نکال دیا ، جس طرف حالات جا رہے حکمرانوں کے پاس بھی اسمبلیاں توڑنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ،فضل الرحمان انتخابات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔

- Advertisement -

انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم عوام میں جانے کی پوزیشن میں نہیں ،مذاکرات سے الیکشن کاراستہ نہیں نکلتا تو صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیںجبکہ فضل الرحمان الیکشن میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔حکومت کی پالیسی ہے کہ نہ کھیلیں گے اور نہ کھیلنے دیں گے ۔ ساری جماعتیں عمران خان کاراستہ روکنے کے لئے اکھٹی ہیں ۔ شیخ رشید نے کہا کہ معیشت ہی قومی سلامتی ہے جس طرف حالات جارہے ہیں حکمرانوں کے پاس بھی اسمبلی توڑنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔جس ڈارکومعیشت کا ارسطو بناکرپیش کیا اس نے معیشت کاجنازہ نکال دیا۔ شیخ رشید نے کہا کہ نیو کلیئر پاور کے پاس پورٹ سے پیاز چھڑانے کے پیسے نہیں، جلد سنیں گے تنخواہ اور پنشن کے پیسے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی عمران خان کے کہنے پراسمبلیاں تحلیل کردینگے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] (مسائل نیوز) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے ک ایک ملزم رہ گیا ہے وہ بھی پاکستان آجا ئے […]

  2. […] نیوز)سربراہ عوامی مسلم لیگ وسابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملکی سیاسی صورت حال سے متعلق کہا ہے کہ 15سے 30دسمبر […]

  3. […] نیوز)پیاز کے بنا پاکستانی کھانے ادھورے ہیں، لیکن پیاز غریب اور مڈل کلاس پاکستانیوں کی پہنچ سے دور ہوچکی ہے۔ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.