15 جنوری تک تمام مشکلات حل ہوجائیں گی..رانا ثناء اللہ کادعویٰ
اسلام آباد (مسائل نیوز) وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے یقین دلایا کہ پاکستان کے ڈیفالٹ کا خطرہ نہیں۔اسحاق ڈار نے شواہد پیش کیے کہ یہ لوگ ملک کو ڈیفالٹ کروانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ 15 جنوری تک تمام مشکلات حل ہوجائیں گی۔رانا ثناء اللہ نے کہا پی ٹی آئی ملک دشمن عناصر سے مل کر پاکستان اور بیرون ملک مہم جوئی کر رہی ہے۔
انہوں نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی ادارے 2020 میں مدت ختم کرچکے۔انہوں نے کیوں بروقت الیکشن نہیں کرائے۔4،5 ہزار لوگوں کی ڈیوٹی لگانا،اکٹھا کرنا،الیکشن میٹریل دینا اتنے کم وقت میں نہیں ہو سکتا۔انٹرا کورٹ اپیل میں یہ تمام چیزیں رکھیں گے۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ اب تک شروع نہ ہوسکی،الیکشن کمیشن کا عملہ ہی متعلقہ پولنگ اسٹیشنز تک نہ پہنچ سکا۔
- Advertisement -
اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ 8 بجے شروع ہونا تھی جبکہ مختلف پولنگ اسٹیشنز میں ووٹرز اپنا ووٹ کرنے پہنچ گئے،پولنگ اسٹیشنز پر الیکشن کمیشن کا عملہ نہ ہونے کے باوجود ووٹرز قطاروں میں کھڑے ہیں،عدالتی فیصلے کے باوجود الیکشن کمیشن کے قائم کردہ پولنگ اسٹیشنز بند پڑے ہیں۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن 31 دسمبر کو ہی کرانے کا حکم دیا تھا۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر حکومت اور الیکشن کمیشن کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔عمران خان نے کہا ہے کہ آج اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کرانے کے لیے عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کر کے الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ یہ امپورٹڈ حکومت اور اس کے حامیوں کی بی ٹیم ہے۔سابق وزیراعظم نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ عوام سے خوفزدہ پی ڈی ایم تمام انتخابات سے بھاگ رہی ہے،ووٹ کا حق ایک بنیادی جمہوری اصول ہے اور پی ٹی آئی اس پر کاربند ہے۔
[…] آباد(مسائل نیوز) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ آئندہ الیکشن میں وزارت عظمی کے امیدوار نواز […]