گوادر، مکران سمیت صوبہ بھر کے عوام کو حقوق کے حصول کیلئے متحریک کرینگے، مولانا ہدایت الرحمن بلوچ
کوئٹہ(ویب ڈیسک)حق دو تحریک کے قائد،جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ گوادرمکران سمیت صوبہ بھرکے عوام کو حقوق کے حصول کیلئے متحرک کریں گے حکومت نے وعدوں کی خلاف ورزی کی اب حکومت ہمیں دوبارہ دھوکہ نہیں دے سکتی۔ٹرالر مافیادوبارہ ساحل پرآگیا،سرحدوں پرتجارت میں بھتہ خوری،بارڈرٹریڈمیں مشکلات،مچھیروں کو بلاوجہ تنگ کرنے جیسے مسائل جوں کے توں ہیں۔صرف چیک پوسٹیں کچھ کم ہوئی،
- Advertisement -
ہم عوام کو دوبارہ منظم ومتحرک کرکے لوٹ مار بھتہ خوری وظلم اورجبر کا خاتمہ کرکے اپنے جائز حقوق ضرور لیں گے۔سرکاری نوکری دینے والے اپنا کاروبار بھی نہیں کرنے دے رہا۔ان خیالات کا اظہارانہوں گوادرشہر اور سربندن میں تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ ہم مشاورت سے اپنے احتجاجی شیڈول کے مطابق حقوق کے حصول کیلئے احتجاج کریں گے۔
ہماراایجنڈاسب کے سامنے عوامی اجتماعی مسائل کا حل ہے ہماراکسی کیساتھ کوئی ذاتی اختلاف نہیں۔ہم منشیات کا خاتمہ،ترقی وخوشحالی مسائل کا حل چاہتے ہیں گوادر کی نوکریوں پرمقامی افرادچاہتے ہیں۔اختلاف ہے تومنتخب نمائندوں وحکومتی اہلکاروں سے جو عوامی مسائل حل کرنے کے حوالے سے غفلت وکوتاہی کر رہے ہیں اورمجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔مکران ڈویڑن کے عوام جائز قانونی حقوق کے حصول کیلئے حق دوتحریک کاساتھ دے رہی ہے۔