MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حیدرآباد میں پشتونوں کے ہوٹلوں پر فائرنگ،ظلم پر خاموش نہیں رہ سکتے،ہائیکورٹ بار

0 266

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز)بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کے جاری کردہ بیان میں کہاگیاہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد میں شرپسند عناصر کی جانب سے شہر میں فرقہ واریت کے نام پر جان بوجھ کر ملک میں ایک نئی قسم کی دہشت کو پروان چھڑانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ گزشتہ رات کو کچھ شر پسند لوگوں نے حیدر آباد شہر میں غریب پشتونوں کے ریسٹورنٹس اور ہوٹلوں پر پولیس کے سامنے دھاوابول دیا اور اسلحے سے لیس ہو کر پشتونوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی اور یہ مطالبہ کررہے ہیں کہ سندھ میں آباد پشتون صوبہ چھوڑ کر چلے جائیں اسلحہ سے لیس ہوکر پولیس کے سامنے ایسے نفرت آمیز بیانات و عملیات سندھ حکومت کیلئے انتہائی شرم کا باعث ہے جو اس جیسے ناروا واقعے پر خاموش ہے بلکہ اس سے یہ ظاہر ہورہا ہے کہ سندھ صوبائی گورنمنٹ اس واقعے میں ملوث ہے۔ بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسو یشن اپنے اس مزمتی بیان کے ذریعے سے سندھ بار کونسل اور سندھ ہائی کورٹ بار ایسو سیشن کو پیغام دیتے ہے کہ کورٹ بائیکاٹ کے ذریعے سندھ گورنمنٹ کو یہ پیغام دے کہ اس نا سور کو روکھے اور یہ پیغام دے کہ پاکستان کا آئین اپنے ہر فرد کو ملک میں کھلی آزادی اور کاروبار کرنے کا حق دیتا ہے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.