لاہور(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاست ،معیشت اور دفاع مستحکم ہے ،شہباز شریف کو لگتا ہے کہ میں ڈوب رہا ہوں تو سارا پاکستان ہی ڈوب رہا ہے ،ان کے پاس دو ہی آپشن ہےںوہ لندن یا جیل کب جاتے ہیں ،جو ہمیں کہہ رہے تھے کہ تحریک انصاف کے 29لوگ ان سے رابطے میں ہیںلیکن قومی اسمبلی میں ایسا لگ رہا تھا جیسے ساری اپوزیشن ہی تحریک انصاف سے رابطے میں ہے ، ترمیمی مالیاتی بل پیش ہونے کے بعد روپے کی قدر میںبہتر ہوئی ہے ،تین چار مہینوں میں مہنگائی کا زور ٹوٹنے میں بھی مدد ملے گی ،
- Advertisement -
عالمی سطح پر بھی اشیائے خوردونوش اور توانائی کی قیمتوں کادباﺅ کم ہونا شرو ع ہو رہا ہے اس کے مثبت اثرات بھی پاکستان پر مرتب ہوں گے ، وزیر اعلیٰ سندھ سے اپیل ہے کہ وہ عوامی فلاح کے وفاق کے صحت کارڈ منصوبے سے الگ رہنے کی بجائے اس میں شامل ہوں ۔ گورنر ہاﺅس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ میں پنجاب کے عوام کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں کہ خیبرپختوانخواہ کے بعد انہیں بھی صحت کارڈ ملا ہے ، خیبر پختوانخواہ ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعد اب پنجاب کے شہریوں کو بھی قومی صحت کارڈ میسر آیا ہے
اور یہ بہت ہی بڑا فلاحی منصوبہ ہے جس کے ذریعے کوئی بھی خاندان چاہے وہ امیر ہو یا غریب وکیل ، ڈاکٹر ،استاد غرضیکہ کے کسی بھی شعبے سے وابستہ ہوں وہ علاج معالجے کے لئے دس لاکھ روپے تک کی سہولت سے استفادہ کر سکیں گے ، لاہور میں اس کا آغاز ہو گیا ہے اور 20تاریخ تک تمام ڈویژن میں یہ مرحلہ مکمل کر لیا جائے گا ۔ بلوچستان نے وفاق کے اس منصوبے میں شامل ہونے کے لئے رضا مندی ظاہر کر دی ہے