MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نیا سال پاکستان اور بالخصوص کشمیری بھائیوں کے لیے امن و امان کا سال ثابت ہو،نور محمد ڈمڑ

3 286

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)سینئر صوبائی وزیر حاجی نور محمد ڈمڑ نے نئے سال 2022 کی آمد پر اپنے تہنیتی پیغام میں ’پوری قوم کو نئے سال کی آمد کی  مبارک دیتے ہوئے کہا کہ میری تمنا ہے نیا سال پاکستان اور بالخصوص کشمیری بھائیوں کے لیے امن و امان کا سال ثابت ہو۔

- Advertisement -

وزیر خزانہ نے کہا کہ کشمیریوں کو شدید ظلم و ستم کا سامنا ہے، وہ طویل عرصے سے کرفیو کی اذیت سہہ رہے ہیں، امید ہے پاکستان اور دنیا بھر کے لیے  نیا سال 2022ءصبر و برداشت، تعمیر و ترقی اور خوشحالی کا سال ثابت ہوگا۔‘انھوں نے کہا ’ہمیں عہد کرنا چاہیے

کہ ملکی تعمیر و ترقی، استحکام اور سا لمیت کے لیے مل کر جدوجہد کریں گے وزیر خزانہ نے کہا اللہ سے دعا کریں کہ نیا سال پوری دنیا میں امن کا سال ثابت ہو، اللہ سے دعا کریں کہ امت مسلمہ اتحاد اور اتفاق سے ہم کنار ہو۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.