MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کا مئی کے آخری ہفتے میں مارچ کا اعلان، نوجوانوں کو چاند رات پر نکلنے کی ہدایت

0 451

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے مئی کے آخری ہفتے میں لانگ مارچ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ بیرونی سازش کے تحت کرپٹ لوگوں کو ہم پر مسلط کر دیا گیا یہ ہماری توہین ہے۔ اپنے وڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا کہ ہماری کور کمیٹی کی میٹنگ ہوئی جس میں اسلام آباد میں لانگ مارچ کی لانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ کور کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ مئی کے آخری ہفتے میں اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کیا جائیگا جس کیلئے صرف تحریک انصاف ہی نہیں سب

- Advertisement -

پاکستانیوں کو کال دینے لگے ہیں،اس لیے کہ ہمارے ملک کی توہین کی گئی۔ عمران خان نے کہا کہ بیرون ملک سازش کے تحت پاکستان کے کرپٹ ترین لوگوں کو ملک پر مسلط کیا گیا موجودہ کابینہ میں 60 فیصد لوگ ضمانت پر ہیں جو شخص وزیر اعظم بنا ہے اس پر 40 ارب روپے کے کرپشن کے کیسز ہیں یہ ہماری توہین ہے۔ عمران خان نے کہاکہ ہماری تیاری کا آغاز چاند رات سے ہوگا نوجوان اس رات پکڑ کر نکلیں اور دنیا کو بتائیں کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.