MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دھماکے میں زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات اور علاج فراہم کیا جا رہا ہے،سید احسان شاہ

1 292

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ نے کہا ہے کہ انسانی زندگی کو بچانا اور اسکی حفاظت کرنا ہم سب کی مشترکہ زمہ داری ہے حدیث شریف کا ترجمہ بھی ہے کہ جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت بچائی، قرآن مجید کی اس حدیث پر ہم سب کو عمل کرنا چاہیے تاکہ کسی بھی حادثے میں زخمی ہونے والوں کو بہتر طبی امداد دی جاسکے ہسپتال میں سائنس کالج دھماکے میں زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات اور علاج فراہم کیا جا رہا ہے دھماکے کے فوری بعد ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردیا گیا تھا

- Advertisement -

تاکہ مریضوں کا فوری طور پر بہتر علاج کیا جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب سول ہسپتال اور ٹراما سینٹر کا دورہ کے موقع پر کیا صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر سول ہسپتال اور ٹراما سینٹر پہنچ گیا جہاں انہوں نے سائنس کالج کے سامنے ہونیوالے دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی اور فرداً فرداً تمام مریضوں کے پاس گئے انکی خیریت دریافت کی شہداءاور زخمیوں کے لواحقین سے ملے اور انکو گلے لگایا

ادویات اور دیگر چیزوں کی فراہمی کے لئے ہدایات جاری کرتے ہوئے سول ہسپتال اور ٹراما سینٹر کا مکمل دورہ کیا اس موقع پر صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر داود بازئی، آئی سی یو انچارج ڈاکٹر حفیظ سرجن ڈاکٹر جمعیل شاہ، نیرو سرجن ڈاکٹر ہارون، ڈاکٹر عظیم اللہ،آرتھوپیڈکس ڈاکٹر محسن سمیت دیگر نے سول ہسپتال اور ٹراما سینٹر میں زیر علاج مریضوں کے بارے میں بریفنگ دی

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.