شہر قائد میں اگلے 3 روز درجۂ حرارت کتنا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
کراچی ( مسائل نیوز) شہر قائد میں اگلے 3 روز کے دوران درجۂ حرارت میں معمولی اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
- Advertisement -
محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرۂ عرب میں موجود ڈپریشن نے24 گھنٹوں میں شمال مشرق کی جانب حرکت کی ہے ۔ سسٹم کراچی سے تقریباً 712 کلومیٹر اور بھارتی گجرات سے 330 کلومیٹر دور ہے تاہم پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو سسٹم سے کوئی خطرہ نہیں۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ سسٹم کمزور ہونے کا امکان ہے جس کے بعد کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پر تیز ہواؤں میں مزید کمی آئےگی جب کہ شمال مشرق سے ہوائیں 10 سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔اگلے 3 روز کے دوران درجۂ حرارت میں معمولی اضافے کا امکان ہے۔