MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کا صدف نعیم کی بیٹی اور شوہر کو سرکاری ملازمت دینے کا اعلان

1 250

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے چینل فائیو کی سینئر صحافی صدف نعیم مرحومہ کی بیٹی نمرہ نعیم،بیٹے اذان نعیم، چچانوید بھٹی اورقریبی سہیلی مروہ انصرسے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے صدف نعیم مرحومہ کے اہل خانہ کے ساتھ افسوسناک واقعہ پر دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیا۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ نے مرحومہ کے بیٹے اوربیٹی کو دلاسہ دیا اور انکے ساتھ شفقت کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے صدف نعیم مرحومہ کی بیٹی نمرہ نعیم کو 50لاکھ روپے مالی امداد کا چیک دیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے بیٹی نمرہ نعیم کوسرکاری ملازمت اور صدف نعیم مرحومہ کے شوہر کو سرکاری محکمے میں فوٹو گرافر کی ملازمت دینے کااعلان کیا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے صدف نعیم مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے صدف نعیم مرحومہ کی صحافت میں خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہم آپ کی والدہ محترمہ کو واپس تو نہیں لا سکتے لیکن آپ کی ہر طرح سے دیکھ بھال جاری رکھیں گے۔ مرحومہ کی ناگہانی وفات پربہت دکھ او رافسوس ہوااور ہم غم کی گھڑی میں آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہاکہ صدف نعیم مرحومہ ایک انتہائی محنتی اورپروفیشنل صحافی تھیں او رشعبہ صحافت میں ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، صوبائی وزیرمیاں محمود الرشید، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، سیکرٹری اسمبلی عنایت لک، ڈپٹی کمشنر لاہور او رمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] صحافی مجیب الرحمان شامی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الٰہی بہت محتاط نظر آرہے ہیں ، انہوں نے خود لانگ مارچ میں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.