ملک وقوم کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جار ہا ہے،ملک سکندر خان ایڈووکیٹ
کوئٹہ(ویب ڈیسک) اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ موجودہ نااہل حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے آج ملک عدم استحکام کا شکار ہیں ملک وقوم کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جار ہا ہے کوئی پرسان حال نہیں ہے جمعیت علماءاسلام نے ہردو میں وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کیلئے جنگ لڑیں ہے مولانا فضل الرحمن پاکستان کی بقا اور سالمیت کے لئے جہد وجہد کررہے ہیں
- Advertisement -
ان خیالات اظہار انہوں نے گزشتہ روز جمعیت علماء اسلام انقلابی یونٹ پشتون باغ کے جانب سے دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا استقبالیہ تقریب سے جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات انقلابی یونٹ کے امیر مولانا جمال الدین جنرل سیکرٹری حاجی محمد جان حاجی محمد اسلم خان کاکڑ نے بھی خطاب کیا اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے
کہا کہ احتساب کے نام پر ملک وقوم کو تباہ کرنے والے خود کرپٹ اور کرپشن خور ٹولہ ثابت ہو گیا موجودہ نااہل حکمران چار سالوں سے لوٹنے والے قومی دولت واپس کرے انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں نااہل اور ملک وقوم کو تباہ کرنے والوں سے نجات دلائیں گے انہوں نے کہا کہ نااہل اور ناکام حکومت پاکستان کے لیے عذاب سے کم نہیں ہے