بارشوں اور سیلاب سے آئے روز بنیادی سہولیات کی معطلی معمول بن چکی،کاشف حیدری
کوئٹہ (مسائل نیوز) سیاسی و سماجی رہنماء کاشف حیدری نے کہا ہے کہ بارشوں اور سیلاب سے آئے روز بنیادی سہولیات کی معطلی معمول بن چکی، سیلاب سے پانچ دن گزرنے کے باوجود عوام بجلی، گیس اور پانی جیسے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ حکومت عوام تک بنیادی سہولیات کی رسائی کیلئے کسی قسم کی عملی اقدامات نہیں کررہی، شہر بھر میں چھ دن سے موبائل نیٹورکس اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل، شہر کا دنیا بھر سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے، حکومت موبائل کمپنیوں کو فی الفور نیٹورکس بحال کرنے پابند بنائے اور حکومت عوام تک بنیادی سہولیات کے رسائی کیلئے اقدامات کریں۔ یہ بات انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی، گیس اور دیگر بنیادی سہولیات کی رسائی کیلئے عملی اقدامات کے بجائے روایتی بیانات اور ڈائلاگز سے کام لے رہے ہیں۔ جبکہ موبائل نیٹورکس اور انٹرنیٹ سروس کی معطلی کی وجہ سے شہر کا دنیا بھر سے رابطہ منقطع ہوچکا ہیں دوسری جانب بارشوں اور سیلاب سے بنیادی سہولیات کی معطلی روز کا معمول بن چکا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ سیلاب زدگان کی ہر ممکن مدد کرے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اپنی سیاست اور مفادات کو بالائے طاق رکھ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے میدان میں اتر کر عملی امدامات کریں کیونکہ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ عوام کی خدمت کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا بیشتر حصہ سیلاب کی زد میں ہے۔ صوبائی حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہر ممکن اقدامات کریں۔ مزید انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی داد رسی کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں اور متعلقہ ادارے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ سیلاب سے لوگوں کے جان و مال کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے پورے ملک میں سیلاب کی صورتحال گھمبیر ہے جبکہ حکومتی امداد آٹے میں نمک کے برابر ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت عوام تک گیس، بجلی و دیگر بنیادی سہولیات کی رسائی کیلئے عملی اقدامات کریں اور موبائل کمپنیوں کو فی الفور نیٹورکس بحال کرنے کا پابند بنائے۔
[…] (مسائل نیوز) سیاسی و سماجی رہنماء کاشف حیدری نے شیعہ علماء کونسل، بلوچستان کے زیر اہتمام علمدار روڈ […]