MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ٹی آئی کے فضل محمد نے 70 فیصد سیلاب متاثرین کو جعلی قرار دیدیا

0 289

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی فضل محمد نے 70 فیصد سیلاب متاثرین کو جعلی قرار دیدیا۔عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی)خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے ویڈیو شیئر کی، جس میں وزیراعلی محمود خان کو سیلاب متاثرین کے حوالے سے فضل محمد بریفنگ دے رہے ہیں۔
فضل محمد نے بریفنگ میں کہا کہ کیمپس میں لوگوں کی اکثریت مزہ لینے کیلئے بیٹھی ہے، یہ لوگ صرف سرکاری چیزیں ہڑپ کرنا چاہتے ہیں۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی ایم این اے نے مزید کہا کہ امدادی کیمپس میں موجود صرف 30 فیصد ہی حقیقی متاثرین ہیں، باقی 70 فیصد لوگ مزے لینے کے لیے بیٹھے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جن متاثرین کے گھر گرے تھے یا انہیں نقصان پہنچا تھا وہ اپنے گھروں کو واپس لوٹ گئے ہیں۔اس حوالے سے اپنے بیان میں ایمل ولی خان نے کہا کہ چارسدہ والوں جاگ جاو، فضل محمد نے 70 فیصد متاثرین سیلاب کو جعلی قرار دیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.