کلاتو اور جیونی کی عوام کے لیے پاکستان آرمی کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد
جیونی(مسائل نیوز)بلوچستان کے پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں عوام کو مفت علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پاکستان آرمی کی طرف سے کلاتو اور جیونی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیاجس کا مقصد ان دور دراز علاقوں میں لوگوں کو دہلیز پر صحت جیسی بنیادی سہولت فراہم کرنا تھا ۔
- Advertisement -

میڈیکل کیمپ سےلوگوں کی بڑی تعداد نے استعفادہ کیاجس میں مردووخواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل تھی میڈیکل کیمپ میں مردانہ اور زنانہ او پی ڈیزکا قیام کیا گیا تھاجس میں مریضوں کی ای سی جی، نیبیولائزیشن، دانت میں درد، آنکھوں کے انفیکشن (دائمی معاملات)، معدے کے امراض، یو آر ٹی آئی (اوپری سانس کی نالی کے انفیکشن)، یو ٹی آئی (پیشاب کی نالی کے انفیکشن)، ہائی بلڈ پریشر، فالج، ہیپاٹائٹس اور جلد کی الرجی والے مریضوں کا معائنہ کیا گیااسکے علاوہ ٹیٹنس اور ٹائیفائیڈ کی ویکسین بھی لگائی گئی۔کیمپ میں مریضوں کو مفت ادویات بھی دی گئیں۔

پسماندہ علاقوں میں پاکستان آرمی اور ایف سی کی جانب سے فری میڈیکل کیمپس ایک تسلسل سے منعقد کئے جا رہے ہیں تاکہ سہولتوں سے محروم علاقوں کی آبادی کوصحت کی مفت اور بروقت سہولیات مہیا کی جاسکیں۔ مقامی لوگو ں نے پاکستان آرمی کی جانب سے اس کار خیر کو سراہا اور اس سلسلے کو جاری رکھنے کی درخواست کی۔