MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

خان صاحب کیلئے جان بھی حاضر ہے

0 247

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) پی ٹی آئی کارکن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں اسے عمران خان سے ہاتھ ملانے کے لیے سائن بورڈ پر چڑھے دیکھا جاسکتا ہے جس کے بعد وہ سابق وزیراعظم سے ہاتھ ملانے میں کامیاب بھی ہوگیا۔

- Advertisement -

وائرل ویڈیو میں موجود شخص کو سائن بورڈ پر چڑھے دیکھا گیا جس کے بعد عمران خان کا قافلہ جب اس سائن بورڈ کے نیچے سے گزرا تو اوپر موجود کارکن نے عمران خان کو ہاتھ ہلایا جس کے بعد پی ٹی آئی قیادت نے بھی سابق وزیر اعظم کو اوپر موجود کارکن پر غور کروایا تو عمران خان نے اس کارکن سے ہاتھ ملالیا اب اس حوالے سے سردار حسیب نامی مداح کا ایک انٹرویو سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ گھر سے سوچ کر گیا تھا کہ خان صاحب سے ملنا ہے، لوگ بہت تھے اور خان صاحب سے ملنے کی بھی خواہش تھی جس کے باعث سائن بورڈ پر چڑھ گیا۔

پی ٹی آئی کارکن کا کہنا تھا کہ سوچا ہی نہیں تھا کہ گر گیا تو کیا ہوگا، کیوں کہ خان صاحب کیلئے جان بھی حاضر ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.