MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جس کے اپنے برادرز ججز اس پر عدم اعتماد کر دیں، سوالات اٹھا دیں اس کے دیے گئے فیصلے کی نہ کوئی قانونی حیثیت ہوگی نہ اخلاقی: مریم نواز

0 224

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آ باد(مسائل نیوز) مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ جس کے اپنے برادرز ججز اس پر عدم اعتماد کر دیں، سوالات اٹھا دیں اس کے دیے گئے فیصلے کی نہ کوئی قانونی حیثیت ہوگی نہ اخلاقی۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں لیگی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ چند سہولت کاروں کی جانب سے انصاف کے ایوان کو تحریک انصاف کا ایوان بننے سے روکنا پوری قوم کی ذمہ داری ہے۔ ون مین شو تباہی کا باعث بنے گا۔انہوں نے کہا کہ جسٹس مندوخیل کی دعاوں میں شریک ہیں کہ اللہ تعالی سپریم کورٹ آف پاکستان پر رحم فرمائے۔ آمین ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.