MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

یہ بات باعث فخر و مسرت ہے کہ جدید سائنس اور ٹکنالوجی نے معذور افراد کو بہت زیادہ بااختیار بنایا ہے،جعفر مندوخیل

0 45

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے معاشرہ کے خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ اس دن کا مقصد معذور افراد کی زندگی کے تمام شعبوں میں شرکت، رسائی اور مساوی مواقعوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ یہ بات یقین کے ساتھ کی جا سکتی ہے کہ سرکاری ملازمتوں میں مختص کوٹے پر مکمل عملدرآمد اور ہمارے رویوں میں ان کیلئے مثبت تبدیلی لانے کے ساتھ معذور افراد کو درپیش نصف سے زیادہ چیلنجز کو حل کیا جا سکتا ہے۔ یہاں ہم معذور افراد اور ان کے خاندانوں کی طرف سے اٹھائی جانے والی تکالیف کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں کیونکہ جسمانی یا ذہنی معذوری، فرد اور ان کے فیملی ممبران دونوں پر گہرا اثر ڈال سکتی ہے جس سے کئی گھریلو اور سماجی چیلنجز پیدا ہوتے ہیں۔ یہ بات باعث فخر و مسرت ہے کہ جدید سائنس اور ٹکنالوجی نے معذور افراد کو بہت زیادہ بااختیار بنایا ہے جس کی وجہ سے آج وہ بھرپور زندگی گزارنے کے قابل ہیں اور آج جسمانی طور پر ایک معذور شخص بھی لاکھوں افراد کی مدد و رہنمائی کر سکتا ہے. دنیا کے ایک ممتاز سائنسدان اور فلاسفر بننے کیلئے جسمانی معذوری کو عبور کرنے والے اسٹیفن ہاکنگ کی غیرمعمولی کہانی عزم اور ہمت کی طاقت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ضروری ہے کہ ہم معذور افراد کیلئے ایک مثبت اور جامع ماحول کو فروغ دیں، تعلیم، روزگار اور سماجی شرکت میں مساوی مواقع فراہم کریں۔ معذور افراد کو مزید بااختیار بنانے کیلئے ہمیں ان کے مالی استحکام اور رسائی کے تمام خدشات کو دور کرنا ہوگا۔ یہ سرکاری عمارتوں تک آسان رسائی کو یقینی بنا کر حاصل کیا جا سکتا ہے. معذور افراد کی دیکھ بھال کرنے والے دفاتر تک آسان رسائی کی خاطر انھیں گراؤنڈ فلور پر منتقل کرے۔ واضح رہے کہ میں نے بحیثیتِ گورنربلوچستان روز اول سے معذوروں سمیت تمام نادار اور غریب افراد کے مسائل اور خدشات کو دور کرنے کیلئے گورنر ہاؤس کے دروازے کھلے رکھے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.