MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دی ہنڈرڈ،بابراعظم کے پک نہ ہونے پر اینڈرسن حیران

1 199

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لندن (مسائل نیوز)انگلینڈ کے لیجنڈری فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے دی ہنڈریڈ میں بابراعظم کو کسی فرنچائز کی جانب سے پک نہ کرنے پر حیرانی کا اظہار کردیا۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انگلش پیسر جیمز اینڈرسن نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے فرنچائزرز لیگ کے آغاز سے

- Advertisement -

اس بات یقینی بناتے ہیں بابراعظم انکی ٹیم کا حصہ بنے۔جس پر میزبان نے سوال کیا کہ بابراعظم کو کیوں نہیں پک کیا گیا؟ کیا انکی قیمت بہت زیادہ تھی؟۔اس موقع پر اینڈرسن نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ہوتا تو بابراعظم کی دوگنی قیمت پر اپنی فرنچائز میں شامل کرتا، مجھے لگتا ہے کہ انکی پورے ایونٹ میں دستیابی کا مسئلہ رہا ہوگا جس کے باعث انہیں منتخب نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس ڈرافٹ میں کپتان بابراعظم کی بولی نہیں لگائی گئی تھی کیونکہ ٹورنامنٹ کے دوران پاکستان کو بین الاقوامی میچز کھیلنا تھے۔ انکی رواں سال بھی ایک لاکھ 25 ہزار یورو ریزرو بولی لگائی گئی تھی۔ انگلینڈ کے لیجنڈری فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے دی ہنڈریڈ میں بابراعظم کو کسی فرنچائز کی جانب سے پک نہ کرنے پر حیرانی کا اظہار کردیا۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انگلش پیسر جیمز اینڈرسن نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے فرنچائزرز لیگ کے آغاز سے اس بات یقینی بناتے ہیں بابراعظم انکی ٹیم کا حصہ بنے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) نیوزی لینڈ سے سیریز کیلیے اسکواڈ میں بابراعظم کی قومی ٹیم میں بطور کپتان واپسی ہو گئی۔بابر کے کہنے پر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.