آئی ایم ایف کے وفد کی پاکستان آمد کے بعد امریکی ڈالر کی قیمت میں حیران کن کمی ہو گئی
کراچی (مسائل نیوز)آئی ایم ایف کا وفد مذاکرات کیلئے پاکستان پہنچ چکاہے اور ان کی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات بھی جاری ہے تاہم ایسی صورتحال میں ڈالر کی قیمت کچھ سنبھلتی ہوئی دکھائی دیتی ہے اور مسلسل اضافے کے بعد آج اس میں کمی دکھائی دے رہی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے دورا ن ڈالر کی قیمت میں حیران کن حد تک 4.18 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 265.45 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے ، کاروبار شروع ہو اتو 100 انڈیکس 39 ہزار 871 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر میں 611 پوائنٹس کا اضافہ ہواہے جس کے بعد انڈیکس 40 ہزار 482 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔
[…] نیوز)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں مزید کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر […]
[…] نیوز)امریکی ڈالر کچھ دیر کے لیے نیچے آنے کے بعد پھر اونچی اڑان بھرنے […]
[…] (مسائل نیوز)کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ ریکارڈ کیا گیا، انٹربینک میں ڈالر […]
[…] نیوز)ملک میں آخری کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے آج انٹربینک میں ڈالر […]
[…] ہفتے کے پہلے ہی روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی، کاروبار شروع ہوتے ہی قیمت میں ایک […]
[…] نیوز)کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 18 روپے 89پیسے کا ریکارڈ اضافہ ہوگیا،نجی ٹی وی دنیا […]